ابنا: محمد عبدالجواد الفقی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم مصریوں نے محمد مرسی کو ووٹ دے کر حسنی مبارک کے ٹولے کو ناکام کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم مصریوں کا ووٹ دراصل ایک حقیقی سروے تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد مرسی کسی خاص پارٹی کے نہیں بلکہ سارے مصر کے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا ان ووٹوں سے لگتا ہےکہ مصری عوام اپنے انقلاب کے حامی ہیں۔
یاد رہے اخوان المسلمین کی پارٹی کے رکن محمد مرسی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پہنچے ہیں جبکہ حسنی مبارک کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے پر مصری عوام کو بہت زیادہ اعتراض ہے ۔ مصری عوام نے احمد شفیق کے خلاف احتجاجی مظاہرے کۓ ہیں ۔.......
/169